کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم جماعت کا دہشت گرد ہلاک ہوگیا

منگل 24 فروری 2015 20:20

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم جماعت کا دہشت گرد ہلاک ہوگیا ۔ڈی ایس پی خواجہ اجمیر نگری الطاف حسین کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کی پولیس پارٹی نے نارتھ کراچی وادی اسلام قبرستان کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ شخص کو رکنے کا اشارہ کیا،جس پر اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد مارا گیا ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد کی شناخت خیرالیاس عرف بہرام عرف بلال کے نام سے ہوئی ۔ڈی ایس پی کے مطابق دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملا واحد گروپ کا کارندہ تھا ۔دہشت گرد افغانستان میں ناٹو فورس پر حملوں اور ان کے کنٹینروں کو اغوا کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھا ۔ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا ۔