تیاری کسی اور نے کی، کھلا کسی اور کو رہے ہیں ، عاقب جاوید
منگل 24 فروری 2015 20:01
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری۔2015ء)پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیسی تیاری کے بغیر ورلڈکپ کھیلنے آئی ہے، تیار کسی اور کو کیا گیا، کھلا کسی اور کو رہے ہیں۔ عاقب جاوید نے جو اس وقت متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں برسبین کے وولن گابااسٹیڈیم میں غیر ملکی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی تیاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محنت کسی پر کی گئی، کھلا کسی اور کو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”محمد عرفان، سہیل خان اور وہاب ریاض نے ورلڈ کپ کھیلنا تھا تو پچھلے چند ون ڈے سیریز جو پاکستانی ٹیم نے کھیلیں ان میں یہ بولرز کہاں تھے؟“ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی دوسری ٹیم میں سرفراز احمد ہوتے تو وہ انہیں ڈراپ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔(جاری ہے)
انہوں نے حالیہ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وکٹ کیپر بیٹسمین کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا تھا لیکن ان کا اعتماد بری طرح متزلزل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کسی تیاری کے بغیر ورلڈ کپ کھیلنے آئی ہے اور جب تک وہ دفاعی خول سے باہر نہیں نکلے گی اس کا جیتنا مشکل ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ اگر یونس خان سے رنز نہیں ہو رہے ہیں تو انہیں ڈراپ کرنے میں کیا قباحت ہے؟ آسٹریلوی وکٹوں پر مڈل آرڈر بیٹسمین کبھی بھی اچھا اوپنر ثابت نہیں ہوسکتا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں لگ رہا ہے کہ کوئی ایک شخص ٹیم کی کارکردگی کی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں ہے اور ایک دوسرے کے سر پر یہ ذمہ داری ڈالی جارہی ہے۔ ” یہ تاثر مل رہا ہے کہ کبھی مصباح الحق اور کبھی وقاریونس کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو دفاعی سوچ بدلنی ہوگی، سعید اجمل کی غیرموجودگی میں لیگ سپنر یاسر شاہ کی شکل میں پاکستان کے پاس بہترین آپشن موجود ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.