شہر قائد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 79ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 24 فروری 2015 19:46

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) شہر قائد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 79ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق موچکو تھانے کی حدود آسکانی روڈ یار محمد گوٹھ میں پولیس پارٹی نے مقابلے کے بعد 28سالہ سید حیدر علی شاہ ولد انور علی شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل KDP-1527برآمد کرلی ۔بلدیہ تھانے کی حدود میں پولیس پارٹی نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم محمد بچل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا ۔

ادھر منگھوپیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس چلغوزی بابا کٹ کے قریب ساکران روڈ پر مقابلے کے بعد موٹر سائیکل لفٹر محمد اسلم بروہی ولد داد محمد بروہی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ملزم نے دوران تفتیش 50سے زائد موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سولجر بازار پولیس نے موسیٰ نامی شخص کے اقدام قتل ملوث ملزم ابراہیم عمیر عرف بھیا کو گرفتار کرلیا ۔

ملزم لیاری کے جرائم پیشہ جمیل چنگاری گروپ کا کارندہ بتایا جاتا ہے ۔گارڈن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث مدثر عرف ہانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک رپیٹر برآمد کرلی ۔دوسری جانب کراچی پولیس نے 79چھاپوں اور 3مقابلوں میں 7ڈکیت ،18غیر قانونی اسلحہ ایکٹ ،13منشیات فروش ،15مفرور ،31دیگر سمیت 89ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 25پستولیں ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :