صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،امتیاز شاہد قریشی

منگل 24 فروری 2015 19:32

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ مخلوط صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور دستیاب وسا ئل کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورے کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ دیر پائین میں مجوزہ ریسورس سنٹر کے معائنے کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تیمرگرہ دیر پائین کے صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ اور معززین علاقہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکر ٹری محکمہ قانون ، ڈائریکٹر ہیومن ر ائٹس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ وکلاء کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ بار کے صدر نے صوبائی وزیر کو باضابطہ طور پر بار کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ دیر پائین کا دورہ کرینگے۔