محکمہ امور حیوانات بلوچستان کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ، عبدالسلام بلوچ،

جانوروں کے ماہرین پی ایچ ڈی اور ایم فل فزیشن اور سرجن تعنیات کیئے جائیں، آرگنائزر پاکستان وٹیرنری میڈیکل ایسویسی ایشن نصیرآباد

منگل 24 فروری 2015 19:19

تمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) پاکستان وٹیرنری میڈیکل ایسویسی ایشن نصیرآباد کے آرگنائزڈاکٹرعبدالسلام بلوچ نے کہاکہ محکمہ امور حیوانات بلوچستان کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے صوبہ بلوچستان کے ہر ضلعی صدر مقام میں ایک ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر قائم کیا جائے جس میں جانوروں کے ماہرین پی ایچ ڈی اور ایم فل فزیشن اور سرجن تعنیات کیئے جائیں اور انہیں جدید طریقہ علاج کیلئے لیبارٹری آپریشن تھیرٹر سیمت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جس کے بغیر جانوروں کا علاج بے معنیٰ سمجھا جاتا ہے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے علاج ادھورا ہے اور کہاکہ بلوچستان کے وٹیرنری ڈاکڑوں کو اندورن بیرون ممالک کی حیوانات کی ہسپتالوں میں جدید ٹرینگ کیلئے بھیجا جائے تو اس کے دور رس نتائج برآمد ہو نگے کیونکہ بلوچستان میں اکثریت مالداروں کسانوں زمینداروں کی معشیت جانوروں سے وابستہ ہے بلوچستان میں جانوروں کیلئے جدید علاج معالجہ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں قیمتی جانور مر جاتے ہیں جس سے مالداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پرتا ہے اس لیئے ضروری ہے کہ وزیراعلیٰ ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ حیوانات کے شعبہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ہر ضلع میں جدید حیونات کی ہسپتال بنائی جائیں جس میں جانوروں کے متعلق جدید جرحی آلات فراہم کیئے جائیں،

متعلقہ عنوان :