پشاور ، کالعدم تنظیم کا مطلوب کمانڈر اجر گل گرفتار،

ایف سی اہلکاروں پر حملوں اور ٹاور گرانے کے مقدمات میں مطلوب تھا ، پولیس

منگل 24 فروری 2015 19:14

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پشاور پولیس نے ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے ، دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق بڈ بیر پولیس کو ایک کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر اجر گل کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کمانڈر اجر گل بجلی کے ٹاور اڑانے ، ایف سی اہلکاروں پر حملوں اور فرنٹیئر روڈ پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہے اور یہ پولیس کو طویل عرصہ سے مطلوب تھا پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی ادارے کمانڈر اجر گل سے تفتیش کرینگے جس سے اہم انکشاف کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :