کراچی پولیس کی اجمیر نگر میں کارروائی‘ تحریک طالبان افغانستان کا اہم کمانڈر گرفتار،

نامعلوم مقام پر منتقل

منگل 24 فروری 2015 19:14

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) کراچی پولیس کی اجمیر نگر میں کارروائی‘ تحریک طالبان افغانستان کا اہم کمانڈر گرفتار۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز کراچی پولیس نے اجمیر نگر میں مشکوک افراد کی اطلاع پر چھاپہ مارا ہے جہاں سے تحریک طالبان افغانستان کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق اجمیر نگر میں گھر میں کارروائی کے دوران محمد کبیر عرف بہرام نامی تحریک طالبان افغانستان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد افغانستان میں نیٹو اہلکاروں کے قتل اور تخریب کاری کے واقعات میں ملوث ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اعتراف جرم کیا ہے کہ اس نے افغانستان میں کئی نیٹو اہلکاروں کو قتل کیا ہے اور کئی نیٹو کنٹینر بھی لوٹے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔