مارکیٹس میں دستیاب حرام اشیاء کی چھان بین کیلئے اجلاس طلب

منگل 24 فروری 2015 19:08

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) مارکیٹوں میں حرام اجزاء والی اشیاء کی فروخت پر وفاقی اور صوبائی حکام کا اجلاس چھبیس فروری کو ہوگا، یہ اشیاء ہالینڈ، اسپین، برطانیہ، امریکا سمیت دیگر ممالک سے درآمد کی گئی ہیں۔پزا، چپس، نوڈلز، ٹافیاں، سوپ، حرام ور حلال کو پرکھنے والا کوئی نہیں عوام کو کیا کچھ کھلایا جارہا ہیاور اس کا کا ذمہ دار کون ہے۔

(جاری ہے)

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قائمہ کمیٹی میں تئیس حرام اجزاء والی اشیاء کی فہرست پیش کی تو انکشاف ہوا کہ عوام اب تک لاعلمی میں کیا کچھ کھاتے رہے ہیں، یہ اشیاء ہالینڈ، اسپین، فرانس، امریکا، انڈونیشیا، ڈنمارک سے درآمد کی گئیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ان اشیاء میں وہائٹ اور ریڈ وائن، مشکوک چکن اور جیلیٹن کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری میاں اعجاز نے کمیٹی کو بتایا کہ مارکیٹ میں دستیاب سڑسٹھ فیصد اشیاء میں حرام اجزاء شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا تھا حرام اشیاء پٹرول پمپس اور مارکیٹوں میں بک رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، قائمہ کمیٹی نے حرام اشیاء کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا اور چھبیس فروری کو وفاقی اور صوبائی حکام کا اجلاس طلب کر لیا