جمعیت علماء اسلام ف کے فیصل آباد زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت وخدمات مدارس دینیہ کانفرنس 19مارچ کوفیصل آباد میں منعقد ہوگی

منگل 24 فروری 2015 19:07

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) جمعیت علماء اسلام ف کے فیصل آباد زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت وخدمات مدارس دینیہ کانفرنس 19مارچ کوفیصل آباد میں منعقد ہوگی جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریانے کہا ہے کہ کانفرنس فیصل آباد کی نئی مذہبی وسیاسی تاریخ مرتب کرے گی، سیاسی جماعتوں کے رہنما، سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، ناظمین ، نائب ناظمین اور کونسلرز سمیت مذہبی وسماجی تنظیموں کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں۔

جس میں اکیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے دینی طبقے کو دیوار سے لگانے کی حکومتی پالیسی کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں سیاسی جماعتوں سے جمعیت علماء اسلام کا ووٹ بنک واگزار کروانے کا وقت آن پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں نے اسلام ، مدارس اور علماء دشمنی میں آمروں سے بڑھ کر حصہ ڈالا ہے۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا عوام بھی مذہب کو چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا امام اسلامی انقلاب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو واضح کریں گے کہ پنجاب میں جے یوآئی اب ایک طاقت بن چکی ہے۔ دوغلی سیاسی پالیسی نہیں چلے گی۔ مذہبی لوگوں کو دھوکہ دینے والے اور سیکولرازم کے حامی سیاسی جماعتوں کو قوم مسترد کردے گی

متعلقہ عنوان :