پشاور انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ منصور کراٹے سینٹر نے 90پوائنٹس کیساتھ جیت لی

منگل 24 فروری 2015 18:57

پشاور انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ منصور کراٹے سینٹر نے 90پوائنٹس کیساتھ ..

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرپشاور کے تعاون سے منعقدہ انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ منصور کراٹے سینٹر نے 90پوائنٹس کیساتھ جیت لی جبکہ خانز کراٹے کلب نے 45پوائنٹس لیکردوسری اور شوتوکان کراٹے سکول نے 30پوائنٹس کیساتھ تیسر ی پوزیشن حاصل کرلی ۔اختتامی تقریب کے موقع پر حاحبزادہ حماد بابر اور پاکستان بانڈوکراٹے برانچ چیف گلزار احمد مہمانان خصوصی تھے ،انکے ہمراہ زماکور ویلفیئرٹرسٹ ے چیئرمین ابراراحمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے امجد اقبال ،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نادر خواجہ ،نائب صدرغنی الرحمن ،صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد عمران اورخیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے صدرمنصور احمد بھی موجود تھے ۔

ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی ایس او پشاور کے تعاون سے دو روزتک منعقدہ انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ میں پشاور کے رجسٹرڈکلبوں کے کھلاڑیوں نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے 35کلوگرام ویٹ کٹیگری مقابلوں میں نوشیر وان نے گولڈ،سلمان خان نے سلور میڈل اور فضل واحد نے براؤنز میڈل جیت لیا،40کے جی میں امان نے گولڈ،سلیمان نے سلور اور اسلام نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا،45کے جی میں نسیم نے پہلی،زبیر نے دوسری اور حامد نے تیسری پوزیشن حاصل کی،50کے جی میں اویس نے گولڈ،محمود نے سلور اورآصف نے براؤنز میڈل،55کے جی میں ہادی نے گولڈ،اکرام نے سلور اوراکرم نے براؤنز میڈل جبکہ 60کے جی میں اخترپہلے،فضل رحیم دوسرے اور محمدرضاتیسرے نمبر پر رہے۔

اوپن ویٹ کٹیگری کے مقابلوں میں احسن نے گولڈ،حسن خان نے سلوراور بصیر نے براؤنزمیڈل جبکہ کاتازمیں اویس نے پہلی ،اکرام آفریدی نے دوسری اور اکرم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہادی اللہ کو بہترین کھلاڑی قراردیدیاگیا۔

متعلقہ عنوان :