کے پی کے میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹس طلب

منگل 24 فروری 2015 18:52

کے پی کے میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹس ..

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) صوبے میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹس طلب کرلی گئی ہے ذرائع کے مطابق صوبے میں غیر ملکی این جی اوز کی جانب سے کی جانے والی کاموں ،ان میں کام کرنے والے ملازمین،ملکی این جی اوز کی کارکردگی اس کے حوالے سے کاموں کے بارے میں رپورٹس طلب کی گئی ہے ذرائع کے مطابق یہ رپورٹس وزارت داخلہ اور اقتداری امور ڈویژن نے طلب کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے بعض غیر ملکی این جی اوز کی سرگرمیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیاہے اور تحفظات دور ہونے کے بعد ہی ان این جی اوز کی رجسٹریشن اور اجازت ناموں کی توسیع کا جائزہ لیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبے اور قبائلی علاقہ جات میں مختلف مدعوں میں کام کرنے والے این جی اوز کے بارے میں چھان بین شروع کردی گئی ہے اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی رپورٹس اکٹھی کی جارہی ہے۔