سول ایو ی ایشن اتھارٹی نیباچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹمز ، ایف آئی اے ، محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کے ذمے واجبات طلب کرلئے

منگل 24 فروری 2015 18:52

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹمز ، ایف آئی اے ، محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کے ذمے سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے واجبات طلب کر لئے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے علاوہ اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، اور دیگر ائیر پورٹس پربھی جن محکموں کے ذمے بقایا جات ہیں ان سے ادائیگی کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف محکمے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عمارات اور دیگر سہو لیات استعمال کرتے ہیں تاہم صرف یہ یوٹیلٹی بلز کے واجبات ادا کر رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی نے اس پر شدید اعتراضات کئے تھے اور اس ضمن میں ڈی جی سول ایو ی ایشن اتھارٹی کو معاہدے کے تحت واجبات کی ادائیگی کی ہدایات کی تھی ۔ تاہم سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے حکام نے واجبات کے حوالے سے نوٹسز سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے ۔اورموقف اختیارکیاہے کہ اس کے بارے میں ہیڈ کوارٹر پوری معلومات د ے سکتاہے ۔