9 مارچ 2015 کو نشتر ہال میں ایک عظیم الشان اتحاد امت اور تحفظ مدارس کنونشن ہوگا،حافظ شمشیر شاہد

منگل 24 فروری 2015 18:50

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) جمعیت طلبہ عربیہ پشاور کے منتظم حافظ شمشیر شاہد نے کہا کہ 9 مارچ 2015 کو نشتر ہال میں ایک عظیم الشان اتحاد امت اور تحفظ مدارس کنونشن ہوگا جس میں ہر مکتبہ فکر کے علماء کو شریک کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ حدیقة العلوم کے علماء اور طلباء سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس کنونشن میں جمعیت طلبہ عربیہ ہزاورں کی تعداد میں طلباء شریک کر ے گی ۔حافظ شمشیر شاہد نے جمعیت طلبہ عربیہ کے حلقہ حدیقة العلوم کے تشہیری مہم کا جائزہ بھی لیا ۔علماء اور طلباء سے ملاقات کے دوران جنر ل سیکرٹری حافظ نعیم الرحمن ،ناظم بزم قرآن پشاورعرفان الدین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔