پنجاب حکومت نے سینیٹ انتخابات کے پیش نظر پنجاب اسمبلی میں منتخب ہونے والی مسلم لیگ ن کی خواتین کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے

منگل 24 فروری 2015 18:45

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سینیٹ انتخابات کے پیش نظر پنجاب اسمبلی میں منتخب ہونے والی مسلم لیگ ن کی خواتین کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں‘ فنڈز کی تقسیم خواتین ممبران کے علاقوں میں تعمیراتی اور دیگر عوامی فلاحی ترقیاتی پروگراموں پر خرچ ہوں گے‘ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی صوبائی اسمبلی کی چار خواتین ڈاکٹر نجمہ افضل‘ مدیحہ رانا ‘ کنیز اسحاق اور ثریا نسیم کو بھی کروڑوں روپے کے فنڈز دیئے جائیں گے آن لائن کے مطابق پنجاب اسمبلی سے خواتین نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران اسمبلی گزشتہ ڈیڑھ سال سے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے ترقیاتی کاموں کیلئے دیگر ممبران اسمبلی کی طرح فنڈز کامطالبہ کررہی تھیں مگر آج تک ان کی شنوائی نہ ہوئی اب حالیہ سینیٹ کے انتخابات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کے دوران خواتین ممبران صوبائی اسمبلی کو فنڈز جاری کرنے کی اجازت مانگی تھی جس پر وزیراعظم نے فوری طور پر سو کروڑ روپے خواتین ممبران اسمبلی کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی جس پر صوبائی محکمہ خزانہ نے عمل درآمد شروع کردیا ہے