ایبٹ آباد،گاؤں ستوڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

منگل 24 فروری 2015 18:41

ایبٹ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) گاؤں ستوڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق۔ مویشی ہلاک۔ متعدد گھروں میں قیمتی اشیاء جل کرراکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ تھانہ ناڑہ کی حدود میں پیراور منگل کی درمیانی شب گاؤں ستوڑہ میں شدید بارش اور ژالہ باری کے دوران گاؤں محلہ پنکھ میں بجلی کی مین لائن پر آسمانی بجلی گرگئی۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے گھروں میں بجلی کے وولٹیج انتہائی زیادہ ہوگئے اور گھروں میں موجود قیمتی اشیاء جل گئیں۔ اسی اثناء میں محلہ پنکھ کے رہائشی بنارس کا جوان سالہ بیٹا سدھیر اعوان بارش کے دوران بجلی کے میٹر سے بجلی کی تار کھینچ کرنکالنے کی کوشش کررہا تھا کہ بجلی نے اس کو بھی پکڑ لیا۔ جس کے نتیجے میں سدھیر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ بجلی کی وجہ سے سردار سلیم خان کے علاوہ دیگر مقامی لوگوں کی بھینسیں اور دیگر مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ کئی گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔

متعلقہ عنوان :