Live Updates

میرپور میں تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف دِن بدن بڑھنے لگا،

چوہدری مختار، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری مالک، چیئرمین علی اصغر، سیٹھ بشارت، چیئرمین چنور نے کھاڑک کے مقام پر اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو کر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

منگل 24 فروری 2015 18:41

میرپور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) میرپور میں تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف دِن بدن بڑھنے لگا۔ چوہدری مختار، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری مالک، چیئرمین علی اصغر، سیٹھ بشارت، چیئرمین چنور نے کھاڑک کے مقام پر اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو کر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے کر آزادکشمیر کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اصولی فیصلہ کیا۔ جبکہ پیپلزپارٹی نے مسلم کانفرنس سے اُسکا امیدوار چھین کر آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا بے اصولی فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

کرائے کا گوریلہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑے گا حالانکہ اُن کے پاس چوہدری اعجاز رضا اور مرزا افضل جیسے مخلص اور بااثر رہنما بھی موجود تھے لیکن حرام خوری سے باز نہیں آتے۔ چوہدری مجید نے بے اصولی، بے ضمیری کی تمام حدیں پھلانگ کر کرائے کے گوریلے کو 6کروڑ کیش اور پچیس کروڑ کے ترقیاتی کاموں کے عوض خریدا ہے۔ جبکہ کرائے کے گوریلے کو جیتنے کی صورت میں سینئر وزیر اور ہارنے کی صورت میں ایم ڈی اے کے چیئرمین بنانے کا وعدہ اور جھانسا بھی دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کھاڑک کے مقام پر جلسہ نما میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت چوہدری مختار نے کی جبکہ چوہدری ظفر اقبال، چوہدری مالک، چیئرمین نور، برطانوی کونسلر چوہدری عابد، چوہدری رزاق، حمید پوٹھی، چوہدری صدیق، چیئرمین علی اصغر، سیٹھ بشارت ، چوہدری منشاء اور دیگر نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا۔

اس موقع پر چوہدری مختار، چوہدری ظفر اقبال، چیئرمین علی اصغر، سیٹھ بشارت، چیئرمین نور نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باضابطہ شامل ہو کر ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نذیر جگا کی رہائش گاہ پر انتخابی میٹگ سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خالد نذیر، عارف نذیر، ارسلان خالد، حمزہ خالد، طارق نذیر، ملک عاشق حسین، راجہ جواد مقبول، راجہ ذیشان، ناصر خان، حنیف خان، ماجد خان، مرزا عبید نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے کنبے قبیلے سمیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سپورٹ کا اعلان کیا۔ کھاڑک کے مقام پر ہونے والی میٹنگز میں لوگوں کا جوش اور شوق دیدنی و تاریخی تھا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایک منظم اور گھناؤنی شازش کے تحت میرپور کی قیادت کو ختم کرنے کے لئے سارے ریاستی وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں۔

چوہدری مجید وزراء کے ٹولے کے ہمراہ سینکڑوں گاڑیوں سمیت میرپور کی سڑکوں پر گھومتے پھرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑانے میں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مختلف تقریبات میں جا کر لاکھوں کے فنڈز کا اعلان کر رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر وزیراعظم کی ان حرکات و سکنات کا فوراً نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں میرپور کا سپوت ہوں۔ اہلیان میرپور کے ساتھ میری محبت سال ہا سال سے چلی آرہی ہے۔

کرائے کے گوریلے سے اس محبت کو نا ختم یا جاسکتا ہے اور نہ کم کیا جا سکتا ہے۔ میرپور کے غیور اور باشعور عوام سازشیوں کی سازشوں کو بھانپ چکے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا سونامی مجید اور اُس کے کرپٹ وزیروں سمیت کرائے کے گوریلوں کو بہا کر دریا برد کردے گا۔ میرپور میں اس سے پہلے بھی کچھ ضمیر کے خریداروں نے بولیاں لگاکر اہلیانِ میرپور کے ضمیر خریدنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ اب بھی لوگوں کی غیرت اور ضمیر خریدنے والوں کو میرپور کے اندر ناکامی اور بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات