مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں قبل از انتخابات دھاندلی کر رہی ہے: خورشید شاہ

منگل 24 فروری 2015 17:57

مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں قبل از انتخابات دھاندلی کر رہی ہے: خورشید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں قبل از انتخابات دھاندلی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ نہیں ہو سکتا جبکہ خیبرپختونخواہ میں عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت کئی جماعتوں سے اتفاق ہو گیا ہے اور تمام اتحادی جماعتیں سینیٹ انتخابات میں ایک دوسرے کو ووٹ دیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں قبل از انتخابات دھاندلی کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز رشید بادشاہ آدمی ہیں، بات کو نہیں سمجھتے۔

متعلقہ عنوان :