ھنگو میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘سکیورٹی فورسز نے 15کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا

منگل 24 فروری 2015 17:51

ہنگو (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)ھنگو میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،سیکورٹی فورسز نے اہم دہشت گرد کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد کیا گیا 15کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا، دہشت گرد چھاپے سے پہلے گھر سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی حکام نے برآمد کیا گیا ریموٹ کنٹرول بم میڈیا کو دیکھاتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز خفیہ اطلاع ملنے پر ہنگو کے علاقہ سپین خاوری میں سرک دانہ سرک دانہ کے مقام پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2اہم دہشت گردوں کے گھر پر چھاپا مارا ۔

چھاپے کے دوران دہشت گرد وں کے گھر سے دہشت گردی کاروائی کے لئے بنایا گیا 15کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم جو کہ گھر میں چھپایا گیا تھا کو برآمد کرلیا گیا جس کو بی ڈی ایس ہنگو کے انچارج جعفر نے بلاسٹ کر کے ناکارہ بنا دیا، اس دوران گھر سے 2ایس ایم جی اور سینکڑوں مختلف قسم کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گرد ہمارے چھاپے سے پہلے گھر چھوڑ کر بھاگ گئے تھے اس لئے گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد اس بم کو کسی بڑی تخریب کاری کے لئے استعمال کر سکتے تھے لیکن سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تخریب کاری کی کوشش کو نکام بنا دیا۔