ڈیرہ اسماعیل خان،گھریلوتنازعہ پرخاوندنے کدال کے وارکرکے بیوی کوقتل کردیا

منگل 24 فروری 2015 17:35

ڈیرہ اسماعیل خان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)گھریلوتنازعہ پرعلاقہ زمان تلوکرمیں خاوندنے کدال (کئی) کے وارکرکے بیوی کوقتل کردیا‘گومل یونیورسٹی پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں زمان تلوکرکے علاقے میں بلال ولدغلام صدیق نے گھریلوتنازعے پراپنی بیوی عارف بی بی کوکدال(کئی)کے وارکرکے قتل کردیا۔

تھانہ گومل یونیورسٹی میں مقتولہ کے بیٹے اعجازولدشریف سکنہ زمان تلوکرنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اسکی والدہ عارف بی بی نے اسکے والدشریف کی وفات کے بعداپنے سالے اورمیرے چچا بلال سے شادی کرلی۔گزشتہ روزبلال اورمیری والدہ کے درمیان گھریلوتنازعہ کے دوران میرے والدبلال نے کدال(کئی)کے وارکرکے اسکوقتل کردیا۔