پاکستان نے گزشتہ8 ماہ میں 685 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں،ان واقعات میں 8 سیکورٹی اہلکاروں سمیت24 افراد ہلاک ہوئے،بھارت کاالزام

منگل 24 فروری 2015 17:32

نئی دہلی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 ) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 8 ماہ میں کنٹرول لائن اور انٹرنیشنل بارڈر پر 685 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 8 سیکورٹی اہلکاروں سمیت24 افراد ہلاک ہوئے ۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے راجیہ سبھا میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سیزفائر کی خلاف ورزیوں کے 126 واقعات کنٹرول لائن اور انٹرنیشنل بارڈر پرفوج کے علاقوں جبکہ 559واقعات انٹرنیشنل بارڈر پربی ایس ایف کے زیر کنٹرول علاقوں میں رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 8 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے ۔

انکا کہنا تھاکہ ہلاک ہونے والوں میں 5 فوجی ،3 بی ایس ایف اہلکار اور 16 شہری شامل ہیں۔منوہرپریکر نے کہاکہ مقامی نقل وحرکت اور تعمیراتی کام سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی وجوہات میں سے ایک ہے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ پاکستان کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر فوج اور بی ایس ایف اہلکار ضرورت کے مطابق مناسب جوابی کاروائی کرتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کومناسب سطح پر پاکستانی فوجی حکام کے ساتھ اٹھا یا جاتا ہے ،بی ایس ایف بھی پاکستان رینجرز کے حکام کے ساتھ مختلف سطح پر بات چیت کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے سفارتی سطح پر پاکستان سے بار بار کہا ہے کہ وہ کنٹرول لائن کی حرمت کوبرقرار رکھے اور 2003 کے جنگ بندی معاہدے کے عزم کی پاسداری کرے ۔

متعلقہ عنوان :