مسلم لیگ(ن) کی ورکر اور عوام کش پالیسیاں اور تحریک انصاف کی ڈیرہ دوست پالیسیاں ہی مجھے مسلم لیگ سے تحریک انصاف میں لانے کا باعث بنیں
مسلم لیگ(ن) کے سابق ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمود حسین بخاری کا بیان
منگل 24 فروری 2015 17:32
ڈیرہ اسما عیل خان (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) مسلم لیگ(ن) کے سابق ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمود حسین بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی ورکر اور عوام کش پالیسیاں اور تحریک انصاف کی ڈیرہ دوست پالیسیاں ہی مجھے مسلم لیگ سے تحریک انصاف میں لانے کا باعث بنیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور کا رویہ مسلم لیگی قیادت کے رویہ سے برعکس ہے، علی امین خان نہ صرف ڈیرہ اسما عیل خان کے لیئے ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں بلکہ ورکروں کو بھی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) میں نہ تو ورکروں کے ساتھ کوئی مخلص ہے اور نہ ہی ڈیرہ اسما عیل خان کے ساتھ، انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ(ن) کو ڈیرہ اسما عیل خان کا نجات دہندہ تصور کیا تھا مگر یہاں ڈیرہ اسما عیل خان کے ساتھ مرکز کی جانب سے زیادتیاں ہو رہی ہیں، قیادت صوبائی سطح کی ہو یا ضلع کی وہ نااہل اور مفاد پرست ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگی ورکروں کی اکثریت تحریک انصاف میں دھڑا دھڑ شمولیت اختیار کررہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.