ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول قومی اسمبلی نشست سے مستعفی ہو گئے، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جلد کروں گا، نبیل گبول کی میڈیا سے گفتگو
منگل 24 فروری 2015 17:29
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل گبول نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعقی قومی اسمبلی کے سپیکر کو خود پیش کیا ہے.میڈیا سے بات کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں نے خود اپنا استعفی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو دیا ہے، اپنے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی قبل از وقت اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے اپنے آئندہ پلان کے بارے میں آگاہ کروں گا.
(جاری ہے)
پارٹی میں شمولیت کے سوال پر نبیل گبول نے کہا کہ میں پارٹی کی ذمہ داریاں نہیں نبھا پا رہا تھا لہذا مستعفی ہو گیا، ملک کے لیے بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں، تاہم دوسری پارٹیز کے رہنماؤں سے میں رابظے میں رہتا ہوں لیکن کسی بھی پارٹی میں شمالیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا میں سیاسی شخصیت ہوں اپنا فیصلہ بھی سیاسی طریقے سے کروں گا اور اپنا فیصلہ خود ہی لوں گا. اسلام آباد میں کل نیوز کانفرنس کر کے اہم اعلان کروں گا. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نبیل گبول کے بارے میں یہ خبر آئی تھی کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ رہے ہیں لیکن انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایم کیو ایم کا رکن ہوں اور یہی میری پارٹی ہے میں ایم کیو ایم نہیں چھوڑوں گا. نبیل گبول این اے 247 پرایم کیو ایم کے ٹکٹ پر کراچی میں منتخب ہوئے تھے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.