آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل شاہین نے ینگ پی آئی بی کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
منگل 24 فروری 2015 17:01
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) کالونی سپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواںآ ل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں نیشنل شاہین نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ینگ پی آئی بی کو پنالٹی ککس پر 4-2سے زیر کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی دوران کھیل پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں کھیل کے 20ویں منٹ میں نیشنل شاہین کے ممتاز علی نے گول کردیا لیکن 63ویں منٹ میں ینگ پی آئی بی کے ذوہیب نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 1-1گول سے برابر کردیا جو کھیل کے اختتام تک جاری رہا کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی چیف فائر فائٹنگ آفیسر پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ابراہیم سھتو کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین ضمیر السلام ،رئیس احمد ،امیر محمد خان اور دیگر موجودتھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،سراج الدین طالب نے سپر وائز کیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.