صاف پانی کی فراہمی کیلئے کھدائی کی گئی ،وہاں سے لال بیگ نکل رہے ہیں ‘پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

منگل 24 فروری 2015 16:57

لاہور( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت 10بجے کی بجائے 55منٹ کی تاخیر سے قائمقام اسپیکر کی صدارت میں تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا#اجلاس کے آغاز پر ایوان میں صرف 23اراکین موجود تھے#اراکین کی ایوان کی کارروائی میں عدم دلچسپی کا سلسلہ بر قرار ، مجموعی 49میں سے 41سوالات موخر یا نمٹا دئیے گئے #محکموں کے بل کاٹے تو جنگل کا قانون ہو جائے گا ،صوبائی وزیر /قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہیے، اسپیکر #پانچ چھ سال قبل میرے گھر کے قریب صاف پانی کی فراہمی کے لئے کھدائی گئی ، ایک پائپ لگا کر چھوڑ دیا گیا جہاں سے لال بیگ نکل رہے ہیں ،وزیر صاحب اور سیکرٹری صاحب بہاولپور آئیں انہیں حالات سے آگاہی دیں گے اور خدمت بھی کریں گے ،ڈاکٹر وسیم اختر#پنجاب اسمبلی سمیت کئی محکمے واسا کے نا دہندہ ہیں ، صوبائی وزیر /جنوری اور فروری کا بل بھی ادا کردیا ،آپ کے پاس شاید سوال پرانا ہے ،پنجاب اسمبلی واسا کی مقروض نہیں ،قائمقام اسپیکر ۔

متعلقہ عنوان :