پنجاب اسمبلی اجلاس ‘ اراکین کی عدم موجودگی کے باعث مجموعی 49میں سے 41سوالات موخریا نمٹا دئیے گئے

منگل 24 فروری 2015 16:55

لاہور( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات کے دوران مجموعی 49میں سے 41سوالات موخر یا نمٹا دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی استعفے جمع کرانے کے باعث ایوان میں نہیں آرہے جسکے باعث اسپیکر نے پی ٹی آئی کے اراکین کے تمام سوالات موخر کر دئیے جبکہ حکومتی سمیت دیگر اراکین کی ایوان میں عدم موجودگی کے باعث کئی سوالات نمٹا دئیے گئے ۔