خلیفہ شجاع الدین کی رولنگ دیکھ لیں ، تاریخ میں بلڈوزر نہ بنیں تو کمال ہو جائے ‘ شیخ علاؤ الدین

منگل 24 فروری 2015 16:55

لاہور( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)حکومتی رکن شیخ علاؤ الدین نے قائمقام اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تاریخ رقم کر رہے ہیں ، عوامی ایشوز پر ریلیف کیلئے رولنگ دے کر تاریخ میں اپنا نام لکھوائیں ۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے شیخ علاؤ الدین نے کہا کہ خلیفہ شجاع الدین کی رولنگ دیکھ لیں ۔

(جاری ہے)

آپ تاریخ میں بلڈوزر نہ بنیں تو کمال ہو جائے گا ۔ جس پر قائمقام اسپیکر نے کہا کہ چیئر کے بارے میں الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا کریں جسکے بعد قائمقام اسپیکر نے غیر پارلیمانی الفاظ کارروائی سے حذف کر ادئیے ۔ شیخ علاؤ الدین نے کہا کہ آپ اس چیئر پر بیٹھ کر تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔ آپ کا تاریخ میں اس طرح نام ہونا چاہیے کہ آپ نے عوامی ایشوز پر ریلیف کیلئے رولنگ دی ۔