وطن عزیز میں ہر طرف تصادم اور فساد کے محاذ کھلے ہیں،محمد اکرم رضوی

منگل 24 فروری 2015 16:49

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)انجمن طلباء اسلام پاکستان کے ممتاز طالبعلم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں ہر طرف تصادم اور فساد کے محاذ کھلے ہیں۔ سیاستدانوں نے پاکستان کو بازیچہٴ اطفال بنا دیا ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔حکومت ان مدارس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جو دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں ۔

انسانیت کے سفاک دشمنوں نے ایک بار پھر پاکستان کی سر زمین کو خون و آگ میں نہلا دیا ہے۔ حکومت قاتل اور مقتول کے ساتھ ایک ہی ایک جیسا سلوک کر رہی ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف ملک بھر میں بے رحمانہ آپریشن کیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی مصلحتوں کے نذر نہ ہونے دیا جائے۔

(جاری ہے)

وحشی درندے آخر کب تک بے گناہ انسانوں کو انسانیت سوز بربریت کا نشانہ بناتے رہیں گے ۔

انسانیت کے قاتل ضرب عضب آپریشن سے پریشان ہو کر دوبارہ پھر ملک میں تخریب کاری پر اتر آئیں ہیں ۔انشااللہ پاک فوج اور پاکستان کا ہر محب وطن شہری و حشی درندوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت چیئرمین الائیڈ انٹرنیشنل ٹرسٹ مہر سہیل اکرم مصطفائی نے کی۔

اکرم رضوی نے مزید کہا انقلابِ نظامِ مصطفی کے نتیجے میں نیا پاکستان بنے گا۔ سرمایہ پرستی کا سفینہ ڈوبنے والا ہے۔ حکومت اور جمہوریت کا تحفظ مضطرب عوام کو مطمئن کرنے سے ہی ممکن ہے۔ انقلاب کے لیے رسول اللهﷺ کا طریقہ اختیار کرنا ہو گا۔ اُمّتِ مسلمہ کا تشخص تباہ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکیں گے اور دین ِ اسلام کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا۔ مسلم حکمرانوں کے لبرل اور ماڈرن اسلام کا حقیقی اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔