وزیراعلیٰ کا کاہنہ پھاٹک کے قریب آئل ٹینکر کی ٹکرسے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہارافسوس

حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے : وزیراعلیٰ کی ہدایت

منگل 24 فروری 2015 16:49

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کاہنہ پھاٹک کے قریب آئل ٹینکر کی ٹکر سے دوبچوں سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کااظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔