’ہم ملنگوں سے دوستی کر لو‘ گر سکھا دینگے بادشاہی کے“ جعلی ڈگریاں‘ نرسز سے زیادتیاں اور چہیتوں پر نوازشات‘

اہم سوالات کا ای ڈی پولی کلینک نے جواب نہ دیکر ملنگ ہونے کا ثبوت دیدیا

منگل 24 فروری 2015 16:45

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)”ہم ملنگوں سے دوستی کر لو‘ گر سکھا دینگے بادشاہی کے“ جعلی ڈگریاں‘ نرسز سے زیادتیاں اور چہیتوں پر نوازشات‘ جیسے اہم سوالات کا ای ڈی پولی کلینک نے جواب نہ دیکر ملنگ ہونے کا ثبوت دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دلچسپ صورتہال اس وقت پیدا ہوئی جب پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا تو ان سے متعدد سوالات کئے گئے جس کا انہوں نے سر ہلا کر جواب دیا کہ انہیں معلوم تک نہیں۔ اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 نے جب ملاقات کے لئے وقت مانگا تو کہا گیا کہ سائیں جیسے ڈاکٹر کو میڈیا کیوں تنگ کرتا ہے‘ وہ تو ملنگ طبیعت کے حامل شخصیت ہیں۔