پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا ہسپتال کی سیکیورٹی بڑھانے اور مزید سیکیورٹی گارڈز لگانے کا اعلان

منگل 24 فروری 2015 16:45

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد حسین نے ہسپتال کی سیکیورٹی بڑھانے اور مزید سیکیورٹی گارڈز لگانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ارجنٹائن پارک توسیع منصوبہ کی لینڈ سی ڈی اے سے منظوری کے بعد مزید 300 ہیڈ کا اضافہ ہسپتال میں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے لئے ہسپتال کی سیکیورٹی کے لئے 6 واک تھرو گیٹ 10 سی سی ٹی وی کیمرے 17 مزید سیکیورٹی گارڈز لگائے جائیں گے جبکہ لیڈیز سیکیورٹی گارڈز کا بھی خصوصی طور پر انتظامات کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ آبپارہ تھانہ کی معاونت سے پولیس اور رینجرز کا گشت یقینی بنایا جائے گا دیواروں کی اونچائی ‘ خاردار تاریں‘ سیکیورٹی گارڈز کو ڈیٹکٹر دیئے گئے اضافی راستے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کر دیئے گئے ہیں او پی ڈی میں مریضوں کی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر سیکیورٹی گارڈ اور پولیس تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :