عالمی بینک کی رکن کمپنی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سندھ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی
منگل 24 فروری 2015 16:38
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) ورلڈ بینک کی رکن کمپنی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن(آئی ایف سی) سندھ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایف سی کا یہ قدم پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ سے معاشی بہتری کی کوششوں کا حصہ ہے۔ آئی ایف سی سندھ میں گل احمد پاور ونڈ فارم میں سرمایہ کاری کرے گی۔
یہ فارم کراچی کے شمال میں لگایا جائے گا جس سے 50 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ گل احمد انرجی کے چیئرمین اقبال علی محمد کے مطابق ونڈ انرجی پلانٹ سے نہ صرف بجلی کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہوا سے بجلی کا منصوبہ ماحول دوست منصوبہ ہے۔منصوبہ انفراکو ایشیا اور آئی ایف سی کی شراکت سے پورا کیا جائے گا جو پاکستان کے انرجی سیکٹر میں نجی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.