پاکستان میں بڑے پیمانے پر اسمگل شدہ ٹائرز کی بھرمار کے ساتھ اب امپورٹ کی آڑ میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے لیے نیا حربہ استعمال کیا جانے لگا
امپورٹرز مافیا نے بڑے ٹائرز کے اندر تین چھوٹے ٹائرز چھپا کر درآمد کرنا شروع کردیے ہیں،قومی خزانے کو ایک کنٹینر کی امپورٹ پر تین کنٹینرز کے برابر ڈیوٹی اور ٹیکسز کا نقصان
منگل 24 فروری 2015 16:38
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پاکستان میں بڑے پیمانے پر اسمگل شدہ ٹائرز کی بھرمار کے ساتھ اب امپورٹ کی آڑ میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے لیے نیا حربہ استعمال کیا جانے لگا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون ملک سے درآمد ہونے والے ٹائرز پر پہلے ہی بڑے پیمانے پر انڈرانوائسنگ کی جارہی تھی تاہم اب امپورٹرز مافیا نے بڑے ٹائرز کے اندر تین چھوٹے ٹائرز چھپا کر درآمد کرنا شروع کردیے ہیں اس طرح قومی خزانے کو ایک کنٹینر کی امپورٹ پر تین کنٹینرز کے برابر ڈیوٹی اور ٹیکسز کا نقصان ہورہا ہے۔
کسٹم کی سطح پر ٹائرز کی درآمدی کنسائمنٹس کا وزن کرنے کی صورت میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو گرفت میں لیا جاسکتا ہے۔ٹائر انڈسٹری کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی جانے والی ویڈیو میں کراچی کے ایک علاقے میں ریلوے لائن کے نزدیک مین روڈ پر امپورٹ شدہ ٹائرز میں سے پوشیدہ ٹائرز نکالتے ہوئے دکھائے گئے ہیں، اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مقامی ٹائر سازی کی صنعت کے ساتھ خود کسٹم اور ایف بی آرحکام کی بھی آنکھیں حیرت سے پھٹ گئی ہیں امپورٹ مافیا نے چھوٹے ٹائر کو اس سے بڑے ٹائر میں ڈالتے ہوئے تین ٹائروں کو ایک بڑے ٹائر میں چھپا رکھا تھا جسے دو افراد نے بڑے بڑے لوہے کی رارڈ اور ٹائروں کے کناروں پر آئلنگ کے ذریعے باہر نکالا، تاہم بے دردی کے ساتھ نکالنے کی وجہ سے تمام ٹائروں کے اندر آہنی دھاگوں کی بیلٹ اور ٹائر کے کناروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹائروں کی ساخت اور شکل بھی بگڑتے ہوئے صاف دیکھی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.