نوشکی نومنتخب ڈسٹرکٹ چےئرمین میر اورنگ زیب جمالدینی اور ڈسٹرکٹ وائس چےئرمین سردازادہ خلیل احمد محمد حسنی نے پروقار تقریب میں اپنے اپنے منصب کاچارج سنبھال لیا

منگل 24 فروری 2015 16:29

نوشکی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) نوشکی نومنتخب ڈسٹرکٹ چےئرمین میر اورنگ زیب جمالدینی اور ڈسٹرکٹ وائس چےئرمین سردازادہ خلیل احمد محمد حسنی نے پروقار تقریب میں اپنے اپنے منصب کاچارج سنبھال لیااور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے ہمارے دفاتر کے دروازے سب عوام وخاص کیلئے کھلے رہینگے اقتدار اور کرسی ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی اقتدار اور کرسی عوام کی امانت ہے جس میں خیانت کا سوچ بھی نہیں سکتے نوشکی کی عوام کی خدمت ہمار ا منشور اور نصب العین ہے عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش رہینگے ضلع نوشکی کو ماڈل ضلع بنا کردم لینگے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر بابو میر محمد رحیم مینگل قبائلی رہنماء حاجی عبدالغنی جمالدینی،سردار عزیز محمد حسنی، سردار نادر خان بادینی ، چیف محمد اعظم بادینی ، ڈی پی او نذر جان بلوچ ، ایکسئین واپڈا جمالدینی، میر ثناء اللہ جمالدینی، میر خورشید جمالدینی، میر سمیع اللہ مینگل ، حاجی خرم جمالدینی، حافظ فرید اللہ مینگل و دیگر قبائیلی رہنماؤں، معتبرین ، آفیسران ، ڈسٹرکٹ ممبران و دیگر بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کیلئے پر تکلف استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔