ڈی آئی خان ‘سینٹرل جیل حملے میں فرارہونیوالا قیدی گرفتار

منگل 24 فروری 2015 16:20

ڈی آئی خان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کینٹ پولیس نے سینٹرل جیل حملے میں فرار ہونے والا قیدی گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے جھوک سیال میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے الزام میں سزا پانے والے قیدی کو گرفتار کرلیا ‘گرفتار قیدی غلام سبحانی 2013میں سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر حملے میں فرار ہوگیا تھا، غلام سبحانی کو قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :