وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی وزیر خزانہ سے ملاقات ‘ ہائیڈل منافع کی مد میں وفاقی حکومت سے دو ارب روپے مانگ لئے

منگل 24 فروری 2015 16:16

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے ہائیڈل منافع کی مد میں وفاقی حکومت سے دو ارب روپے مانگ لئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ملاقات میں شریک تھے اس موقع پر ہائیڈل منافع اور گیس سے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہائیڈل منافع کی مد میں وفاقی حکومت سے دو سو ارب روپے مانگ لیے ‘پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کو انرجی کوریڈور منصوبے میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خیبرپختونخوا کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پانی، بجلی، گیس اور دیگر معاملات پر ذیلی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پیداوار کے مقابلے میں کم بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی کے واجبات کی ریکوری وفاقی حکومت کا کام ہے بجلی اور گیس کے بقایا جات کی مد میں وفاقی حکومت کے ذمے اربوں روپے کے واجبات ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ انتخابی دھاندلی پر کمیشن بننے سے سارے جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :