وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ‘ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائرہ لیا گیا

منگل 24 فروری 2015 16:15

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائرہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں آئی ڈی پیز کی واپسی اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور بھی زیر غور آئے، دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عمل میں آنے والی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :