حکومت کاسینٹ الیکشن شفاف بنانے کیلئے مجوزہ آئینی ترمیم

منگل 24 فروری 2015 16:05

اوکاڑہ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) حکومت کاسینٹ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے مجوزہ آئینی ترمیم اور پیپلزپارٹی کا حکومت اور پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے آئین کے آرٹیکل دو کے تحت سیاسی جرگہ کی تجویز بھجوانے کیلئے رابطہ۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور ان سے سینٹ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے شو آف ہینڈ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی جانب سے تجویز کردہ آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہنا ہے کہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت ترمیم کا مسودہ لائے جسے پڑھ کر مشاورت کے بعد اسکی حمائت یا مخالفت کا فیصلہ کیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی لیا قت بلوچ سے رابطہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں راہنماوٴں نے سیاسی جرگہ کے پلیٹ فارم سے آئین کی آرٹیکل 2کے تحت ایک تجویز تیار کی جو حکومت اور پی ٹی آئی کو بھجوائی جائے گی جسکی روشنی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام اور الیکشن2013کے آڈٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین کشیدگی کم ہو جائے گی۔رابطہ کرنے پرلیاقت بلوچ نے دونوں رابطوں کی تصدیق کی۔

متعلقہ عنوان :