لاہور: جوہر ٹاون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، پولیس کی تحقیقات جاری

منگل 24 فروری 2015 16:04

لاہور: جوہر ٹاون سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، پولیس کی تحقیقات ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء) :لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زیادتی کا نشانہ بننے والے ایک اور بچے کا کیس سامنے آیا ہے، پولیس نے بچے کو بازیاب کر وا کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر 8 سال ہے اور اس کا نام شہزاد ہے جبکہ ا س کا تعلق مریدکے سے ہے، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی ہیں جن میں یہ معلوم ہو سکا ہے ہے کہ وہ فلیٹ جہاں سے بچے کو بازیاب کروایا گیا ہے، دو خواتین کی ملکیت ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے.

اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چئر پرسن صبا صادق کا کہنا تھا کہ معاشرے سے ایسے ناسور کا خاتمہ کیا جانا چاہئیے، ہم اس کے خلاف اقدامات کریں گے اور بچوں سے متعلق قوانین بنائے جائیں گے اور ان کی خلاف ورزی کرنے والے کو سزا دی جائے گی جبکہ 8 سالہ بچے شہزاد نے بتایا کہ اس کی مالکن نشے کی حالت میں اس کے سر، کمر اور ہاتھوں پر ہتھوڑے مارتی تھیں تاہم وہ سو سال سے اس خاتون کے گھر کا م کر رہا تھا.

متعلقہ عنوان :