Live Updates

وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور خواجہ آصف سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ملاقات‘ صوبے کو درپیش مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار کی پرویز خٹک کوتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی ، این ایف سی کے تحت صوبے کے ٹیکس آمدن کے حصہ پر تبادلہ خیال ‘ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات طے کرنے کیلئے ملاقات میں اہم پیش رفت

منگل 24 فروری 2015 16:03

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ملاقات‘ صوبے کو درپیش مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پرویز خٹک کو خیبرپختونخوا کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی ، ملاقات میں قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو ٹیکس آمدن سے ملنے والے حصہ پر تبادلہ خیال ‘ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات طے کرنے کیلئے ملاقات میں اہم پیش رفت ۔

منگل کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخواہ کے مالیاتی امور پر بات چیت کی گئی۔ قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت کے پی کے کو ٹیکس آمدن سے ملنے والا حصہ بھی زیر غور آیا۔

(جاری ہے)

صوبے میں بجلی سے حاصل ہونے والی آمدنی پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے دونوں وفاقی وزراء کو صوبے کو درپیش مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پرویز خٹک کو خیبرپختونخوا کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ملاقات میں ہائیڈرل منافع اور گیس سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، کے پی کے کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ دریں اثناء ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات کے حوالے سے بھی کھل کر بات ہوئی خاص طور پر سیاسی جرگہ کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے دیئے گئے نئے ڈرافٹ پر بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اختلافات کو طے کرنے کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات