Live Updates

خیبر پختونخواہ: آئی ڈی پیز کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، جوڈیشل کمیشن کے قیام تک پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو،

منگل 24 فروری 2015 15:38

خیبر پختونخواہ: آئی ڈی پیز کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، جوڈیشل کمیشن کے ..

خیبر پختونخواہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کی عوام با صلاحیت ہے ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں انوسٹمنٹ لینے کے لیے دوبئی جا رہا ہوں کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی صوتحال کے پیش نظر انوسٹرز یہاں آنے سے کتراتے ہیں اسی لیے دبئی میں سرمایہ کاروں کی کانفرنس رکھی ہے اور مجھے امید ہے کہ سرمایہ کار سرمایہ لے کر ہی کے پی کے آئیں گے..

سینیٹ الیکشنز کے طریقہ کار شو آف ہینڈ کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت کی تعریف نہیں کرتا لیکن اس اقدام کے لیے حکومت کا خیر مقدم کرتا ہوں کیونکہ یہ فیصلہ بہت اچھا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بہت بڑی دھاندلی ہوئی ہے پارلیمنٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام تک نہیں جائیں گے ہم پھر سے سڑکوں پر نکلیں گے اس کے بغیر پارلیمنٹ میں جانا ممکن نہیں ہے، ضمیر فروشوں کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے.

انہوں نے 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے ہیں جن کو ہم الیکشن کمیشن میں ثابت کریں گے اور 2015 ء انشاء اللہ الیکشن کا سال ہو گا.آئی ڈی پیز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان کی پوری طرح سے مدد کی جائے کیونکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے ان کو تعلیم، روزگار اور صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کریں گے اور ان کے لیے آنے والا فنڈ ان ہی پر خرچ کیا جائے گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات