وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 15 مارچ کو سرگودھا آئینگے

منگل 24 فروری 2015 15:18

سرگودھا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 15 مارچ کو سرگودھا آئینگے‘ وہ سرگودھا میں حلقہ این اے 68 میں سوئی گیس‘ لنگر والا پل کی افتتاحی تقریبات سے خطاب کرینگے اس دوران وہ حلقہ این اے 68 اور ضلع سرگودھا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرینڈ پیکج کا اعلان بھی کرینگے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو حلقہ این اے 68 سے رکن قومی اسمبلی سردار شفقت حیات بلوچ نے دعوت دی تھی یادرہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 11 مئی 2013ءء کو ہونیوالے عام انتخابات میں حلقہ این اے 68 سے 1 لاکھ 40 ہزار کے قریب ووٹ لیکر کامیاب ہوگیا بعد ازاں انہوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی جس پر ضمنی انتخابات میں سردار شفقت حیات بلوچ پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر دوبارہ کامیاب ہوئے تھے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ سرگودھا کی آمد کے سلسلہ میں ضلع کے 5 اراکین قومی اسمبلی سے ان کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے پیکج کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں تھیں جس پر اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کی اہم سڑکات‘ سکول‘ کالجز‘ میٹھے پانی ‘ ہسپتالوں اور سوئی گیس کیساتھ ساتھ بجلی کے حوالہ سے سکیمیں ڈی سی او آفس میں جمع کرادی ہیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی آمد کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :