دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق

منگل 24 فروری 2015 15:18

دکی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دکی کے علاقے میں کان کن مقامی کوئلہ کان سے کوئلہ نکال رہے تھے کہ اچانک تودہ گرنے سے ایک کان کن معراج دین سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگیا نعش نکال کر اسکے آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔