فیصل آباد،مشہور ڈکیت اور قاتل شاہد بٹ پولیس مقابلے میں ہلاک

منگل 24 فروری 2015 15:18

فیصل آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) مشہور ڈکیت اور قاتل شاہد بٹ آج صبح پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا‘ ملزم شاہد بٹ نے چند روز قبل فیصل آباد کے دو نوجوان صنعتکار جن میں ایک ٹریول ایجنسی کا مالک بھی تھا کو لوٹنے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔

(جاری ہے)

24 فروری 2015 کے مطابق ملزم شاہد بٹ نے تقریبا ایک ماہ قبل ٹریٹ بیکری کے قریب شاپنگ کے لئے آنے والے رائل ٹریول ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو اور جوبلی ٹیکسٹائل مل کے مالک حاجی خالد محمود کے داماد میاں فیصل علی کو مزاحمت فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا میاں فیصل علی دو کم سن بچوں کا والد تھا جبکہ ڈکیت شاہد بٹ نے نوجوان مالک شیخ عبدالرحمان کو اس کی بیوی کی موجودگی میں گورمے سٹور کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اس واقع کے بعد فیصل آباد کے تاجروں صنعتکاروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرے بھی کئے تھے گزشتہ روز سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل طارق نے میڈیا کو بتایا تھا ان دونوں وارداتوں میں ملوث ملزم کی نشاندہی کی ہو گئی ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا آج پیپلزپارٹی کالونی پولیس نے کینال روڈ پر ایک مقابلے میں شاہد بٹ ہلاک ہو گیا واقع کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :