وفاق اور خیبر پختونخواہ کا مل کر چلنے اور صوبے کے تمام مسائل کے حل کرنے پر اتفاق
منگل 24 فروری 2015 15:11
اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ مل کر چلنے اور صوبے کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے یہاں ملاقات کی ہے ،ملاقات میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اسحاق ڈار کو صوبہ خیبر پختونخواہ کی احساس محرومی،لوڈشیڈنگ،گیس ،ایف بی آر ،منصوبہ بندی اور دیگر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔پرویز خٹک نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کو ہائیڈرل منافع کی مد میں موصول ہونے والی رقم نہیں دی جارہی جبکہ وفاق صوبے کا پانی و بجلی کی مد میں200 ارب روپے کا نادہند ہ ہے،انہوں نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ وفاق واجب الادا رقم کو جلد از جلد واپس کرے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.