ایف بی آر نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم کراچی کی پرفارمنس الاؤنس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے افسران اور اہلکاروں کے الاؤنس بند کردیئے گئے

منگل 24 فروری 2015 15:06

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) ایف بی آر نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم کراچی کی پرفارمنس الاؤنس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے افسران اور اہلکاروں کے الاؤنس بند کردیئے گئے ۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹم کراچی میں تعینات ایڈیشنل کلکٹر کسٹم نسیم زہرہ کی پرفارمنس الاؤنس 29 جنوری سے بحال کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹم کے تمام افسران اور ماتحت عملے کو ہدایت جاری کی تھی کہ اپنے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں اور تفصیلات جمع کرانے کیلئے 9 فروری کی تاریخ دی تھی اس سلسلے میں ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ مقررہ تاریخ تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے تمام افسران اور اہلکاروں کی پرفارمنس الاؤنس بند کردیئے گئے اور جو افسران اور اہلکاران اپنے اپنے الاؤنس جمع کرارہے ہیں ان کے الاؤنس کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :