Live Updates

اداکارہ عمران خان اب پیار کا نام نہ لینے کی تاکیدکریں گے

فلم میں عمران خان کے ساتھ عشق کی داستان ہماقریشی رچائیں گی

منگل 24 فروری 2015 14:39

اداکارہ عمران خان اب پیار کا نام نہ لینے کی تاکیدکریں گے

ممبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) بھولے سے نام نہ لو پیار کا، کچھ یہی کہتے دکھائی دیں گے عمران خان اور ہما قریشی نئی فلم میں- بدلہ پور میں ہما قریشی کی زبردست پرفارمنس نے بالی وڈ ہدایتکاروں کی توجہ سمیٹ لی۔

(جاری ہے)

گینگ آف واسے پور کے ڈائریکٹر تگمانشو ڈھولیا نئی فلم بنانے جارہے ہیں- جس میں عمران خان ہیرو بنے دکھائی دیں گے- میڈیا رپورٹس کے مطابق بھولے نام نہ لو پیار کا، کی کہانی محبت کے گرد گھومتی ہوگی۔ جس میں عمران خان کے ساتھ عشق کی داستان ہماقریشی رچائیں گی ۔فی الحال ہما قریشی پڑھ رہی ہیں اسکرپٹ اور توقع ہے کہ وہ یہ کردار نبھانے کیلئے ہاں کر دیں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :