پاک برطانیہ تعلقات میں ہمیشہ گہری گرمجوشی رہی ‘ دونوں ممالک کی موجودہ حکومتوں میں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی ملی ہے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی لندن میں برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم دارک سے ملاقات میں گفتگو

منگل 24 فروری 2015 14:12

لندن(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک برطانیہ تعلقات میں ہمیشہ گہری گرمجوشی رہی ہے ‘ دونوں ممالک کی موجودہ حکومتوں میں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی ملی ہے۔ وہ منگل کو لندن میں برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم دارک سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم دارک نے کہا کہ دونوں ممالک کے خیالات اور مقاصد متعدد عالمی ایشوز پر مشترک ہیں، برطانیہ متعدد معاملات پر پاکستان کے خیالات کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات ہمیشہ گرمجوشی اوردوستی سے عبارت رہے،دونوں ممالک کی موجودہ حکومتوں میں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی ملی ہے۔