افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے دوروزہ سہ فریقی مذاکرات 4 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہونگے،مذاکراتی عمل میں پاکستان، افغانستان اور اقوام متحدہ کے نمائندے شریک ہونگے

منگل 24 فروری 2015 14:12

اسلام آبا د(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے دو روزہ سہ فریقی مذاکرات چار اور پانچ مارچ کو اسلام آباد میں ہونگے،مذاکراتی عمل میں پاکستان، افغانستان اور اقوام متحدہ کے نمائندے شریک ہونگے،پاکستان میں مقیم 30لاکھ سے زائد ڑجسٹرڈ اورغیر رجسٹرڈافغان مہاجرین کی واپسی کے لئے کو شیشیں تیز کردی گئیں ہیں ،ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے افغان وزیر مہاجرین سید حسین عالمی بلخی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد 3مارچ کو اسلام آبادپہنچے گاجو چار روز تک پاکستان میں رہیگا اس دوران 5مارچ کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان باہمی مذاکرات ہونگے، سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان، افغانستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے حکام کے درمیان مذاکرات ہونگے، پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ مذاکرات کی قیادت کرینگے۔