چمن ،مال روڈ پر موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکہ ،6 افراد شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

منگل 24 فروری 2015 14:07

چمن(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) کوئٹہ کے علاقے چمن میں موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ قریبی کھڑی گاڑیوں اور عماتوں کو شدید نقصان پہنچا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز چمن کے علاقے مال روڈ پر ایک موٹر سائیکل پر بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جس کو ریموٹ کنٹرول سے تباہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔دھماکے میں قریبی کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔سکیورٹی حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر بم نصب کیا گیا تھا ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور قریبی عمارتوں اور علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

متعلقہ عنوان :