مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج

منگل 24 فروری 2015 13:59

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل کے خلاف گارڈ پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شیخ روحیل کے صاحبزادے علی روحیل نے گزشتہ روز گالف کنٹری کلب کیگارڈ محمد حسین کو گاڑی کی تلاشی لینے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ان کے خلاف منگل کو گارڈ حسین کی مدعیت میں تھانہ چھاوٴنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ طاقت کے نشے میں چور روحیل شیخ کے صاحبزادے نے گاڑی کی تلاشی دینے کے بجائے اسے گالیاں دیں اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایف آئی آر میں تشدد کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔